9 اگست 2013 - 19:30
زہریلی گیس کے باعث کمسن بچے کی شہادت+تصاویر

بحرین میں آل خلیفہ کی جانب سے داغے گئے زہریلی گیس کے گولوں کے باعث ۱۰ سال کا بچہ علی جعفر حبیب شہید ہو گیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں ایسے وقت میں زہریلی گیس کے باعث ایک بچے کی شہادت ہوئی جب اس ملک کے انقلابی عوام کی کمیٹی’’ تحریک تمرد‘‘ ۱۴ اگست کو ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کے سیکیورٹی دستوں کی طرف سے داغے گئے زہریلی گیس کے گولوں سے مسموم ہو کر ۱۰ سالہ بچہ ’’علی جعفر حبیب ‘‘ شہید ہو گیا ہے۔

ادھر بحرین کے انسانی حقوق کی کمیٹی نے خبر دی ہے کہ آل خلیفہ کے مزدوروں نے تین بحرینی جوانوں کو اغوا کر لیا ہے۔واضح رہے کہ علی جعفر حبیب کی شہادت کے ساتھ شہدائے کرامت کی تعداد ۱۱۱ ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲